توانائی کے وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستی کی طویل تاریخ ہے اور پاکستان کے عوام نے ہمیشہ اس تعاون کے انسانی پہلو کا خیرمقدم کیا ہے۔ جاپان کی دفاعی افواج کے دن کی 68 ویں سالگرہ کے سلسلے میں اسلام آباد میں جاپان کے سفارتخانے میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ جاپان نے گزشتہ کئی سال سے پاکستان کے عوام کی بہتری کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان مستحکم اقتصادی تعلقات ہیں اور یہ بہترین وقت ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روابط میں اضافے کے لئے اس مثبت تعلق کی تجدید کی جائے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">