لاہور: (سی این پی) حسان خاور نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے، ان کو ڈیل ملنی ہے نہ ڈھیل، مریم نواز کی خاموشی معنی خیز ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت 4 نئےڈیم بنا رہی ہے، صوبے میں 70 فیصد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، پنجاب بھر کو صحت کارڈ دینے جا رہے ہیں، سندھ حکومت نے عوام کو اس سہولت سے محروم رکھا، آئندہ انتخابات میں سندھ کے عوام پیپلزپارٹی سے انتقام لیں گے۔