اسلام آباد(سی این پی) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس حسن کی عدالت نے احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ خرم نواز نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔گذشتہ روز راجہ خرم نواز کی جانب سے سردارمصروف خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست پر سماعت کے دوران موقف اختیار کیاگیا کہ راجہ خرم نواز کے خلاف آئی نائن پولیس نے احتجاج کے معاملہ دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا،پولیس نے راجہ خرم نواز کے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کر لیے، مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا اور دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا،دلائل سننے کے بعد عدالت نے پولیس کو راجہ خرم نواز کی گرفتاری سے روکتے ہوئے جواب کیلئے نوٹس جاری کردیا اورسماعتب14 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">