اسلام آباد(عر فان بخاری، سے)کسٹم انٹیلی جنس ,موٹر وےپولیس آمنے سامنے ترنول کے قریب سمگلروں کے خلاف کریک ڈائون فائرنگ کر کے گاڑی قبضہ میں لے لی موٹر وے پولیس اور کسٹم میں پھڈا موٹر وے پولیس نے کسٹم انٹیلی جنس کے راولپنڈی سکواڈ کے خلاف مقدمہ درج کروا کر گرفتار کروا دیا کسٹم کا موٹر وے پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس راولپنڈی سکواڈ کو اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ سے پشاور کروڑوں روپے مالیت کا سامان سمگل کی اجارہا ہے جس پر کسٹم نے گاڑی کا پیچھا کیا اور روک لیا اس دوران موٹر وے پولیس بھی آگئی کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر وے پولیس نے گاڑی دینے سے انکار کردیا یا پھر گاڑی کو فرار کروا دیا جس پر کسٹم نے پیچھا کرکے فائرنگ کی جس سے گولی گاڑی کے ٹائر پر لگنے سے مسافروں سے بھری بس روک لی ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر وے پولیس نے موقع پر ہی کسٹم انٹیلی جنس کے انسپکٹر معین سمیت دیگر کسٹم حکام کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کروا دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس کے افسران کو عدالت پیش کرکے جیل بھجوا دیا گیا دوسری جانب کسٹم انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی کسٹم اور ایف بی آر تک معاملہ پہنچا تو بات کھل کر سامنے آئے کہ کسٹم نے فائرنگ کیوں کی تاہم اعلیٰ سطح پر معاملے کی ایک طرف تحقیقات جاری ہیں تو دوسری جانب اینٹی سمگلنگ سکواڈ کسٹم انٹیلی جنس کے انسپکٹروں سمیت سارے عملے کی ضمانت پر رہائی ہوئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ڈی جی کسٹم کی ہدایت پر موٹر وے پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس موٹر وے پولیس پر الزام ہے کہ موٹر وے پولیس نے سمگلنگ کو روکنے کی بجائے فروغ دیا جس پر مقدمہ درج کیا جائے یاد رہے کہ ترنول کے قریب ہونے والے واقع پر کسٹم حکام کروڑوں روپے مالیت کے سمگلنگ کے سامان سے بری بس کا پیچھا کرکے صدر بی کے قریب پہنچ گئے تھے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">