اطلاعاتی ٹیکنالونی اورٹیلی مواصلات کے وزیرسید امین الحق نے کہاہے کہ ملک میں رابطوں کو بہتر بنانے کے لئے پینسٹھ ارب مالیت کے سترمنصوبے شروع کئے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بات کراچی میں نیوپورٹ انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈاکنامکس میں پاکستان سوشل میڈیاایسوسی ا یشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے رابطے بہت اہم ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی صنعت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔امین الحق نے کہاکہ انہوں نے آئی ٹی کے وزیرکاعہدہ سنبھالنے کے بعدموبائل تیارکرنے والے کارخانوں پرکام شروع کیا اوراس میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں موبائل تیارکرنے والے بائیس کارخانے کام کررہے ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">