اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد تھانہ رمنا پولیس کی بروقت کارروائی، شہری سے گن پوائنٹ پرواردات کرنے والا ملزم حق نواز ستی 06 گھنٹوں میں گرفتار، ملزم سے لوٹے گئے 75لاکھ روپے اور اسلحہ بھی برآمد۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نےلوٹی گئی رقم شہری کے حوالے کر دی، شہری نے آئی جی اسلام آباد اور رمنا پولیس ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ مورخہ04.01.2022بوقت 09.20بجے رات ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ اپنے گھرکے باہر سیکٹر جی الیون گلی میں موجود تھا۔ اچانک ایک نامعلوم ڈکیت آیا اور گن پوائنٹ پر 75لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ نمبر 17/22 بجرم 392ت پ تھانہ رمنا درج کیا، ایس ایچ او رمنا اور ٹیم کے بروقت ریسپانس سے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس ٹیم کو انعامات اور تعریفی اسناد دیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">