ایوانِ صدر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف کی تقرری کی سمری موصول ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے سمری کی منظوری دیے جانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیفس کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پرمنظوری دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر مملکت عارف علوی اس وقت اپنے دفتر میں موجود ہیں اور کسی وقت بھی سمری کی منظوری دیے جانے امکان ہے۔