صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے اہم تعیناتی کی سمریوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عاصم منیر کی بطورِ آرمی چیف اور ساحر شمشاد کی بطورِ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف تقرری کے حوالے سے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔اس سے قبل وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ سبکدوش ہونے والے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دراصل 2019 میں ریٹائر ہونا تھا تاہم ان کی ریٹائرمنٹ سے تین ماہ قبل وزیر اعظم عمران خان نے اگست 2019 میں ان کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کردی تھی۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فوجی قیادت کی تقرری کے معاملے پر دبا کے باوجود فیصلہ میرٹ پر کیا گیا، سنیارٹی کے اصول پر فیصلہ ادارے کی مضبوطی کے ساتھ ملک میں استحکام باعث بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ سینارٹی کا اصول اداروں کو مضبوط بناتا ہے، معاشء مضبوطی کے لیے نشنل ڈائیلاگ کی تجویز پر قائم ہوں۔ معاشی مضبوطی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انشا اللہ معاملات اگے چلیں گے معیشت مضبوط ہوگی۔ ملک میں انتشار افراتفری کی گنجائش نہیں۔