وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان سے نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات

وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریز نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران، وزیر نے پاکستان کے توانائی مکس میں قابل تجدید توانائی کے حصہ کو بڑھانے کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی
وزیر نے کہا ہے کہ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی اور مرمت کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مستقبل کے تمام توانائی کے منصوبے قابل تجدید توانائی پر مبنی ہوں گے۔


وفاقی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان توانائی کے صاف اور ماحول دوست ذرائع استعمال کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان تمام رکاوٹوں کو دور کرنے اور نئی ٹرانسمیشن لائنوں کی کھدائی کرتے ہوئے ملک کی ترسیلی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔


ہالینڈ کی سفیر نے بتایا کہ کئی ڈچ کمپنیاں سالڈ ویسٹ انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈچ کمپنیوں کے پاس گھریلو اور زرعی فضلہ کو مؤثر طریقے سے بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنے میں بڑی مہارت اور تجربہ ہے جو سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔
وفاقی وزیر نے سالد ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے شعبے میں ٹیکنالوجی اور مہارت کے تبادلے کے حوالے سے تعاون پر زور دیا ۔