مری: (سی این پی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارمری میں ریسکیو آپریشن رات گئے تک نگرانی کرتے رہے، مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا، راولپنڈی پولیس، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے جوان رات بھر متحرک رہے۔ مری کی بڑی شاہراہوں پر شدید برفباری کی وجہ سے 20 سے 25 بڑے عمارتی درخت گرے جس سے راستے بلاک ہوگئے تھے۔ تمام سیاحوں کو رات ہونے سے پہلے ہی ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا تھا۔ چوبیس گھنٹوں میں 500 سے زائد فیملیز کو ریسکیو کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ آئی جی پنجاب ، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، سی ٹی او مری اور ڈی ایس پی مری رات گئے تک آپریشن میں مصروف رہے
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">