فیصل آباد میں پولیس مقابلے میں ڈاکوئوں کی ہلاکت، دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ کرمنلز نکلے

فیصل آباد تھانہ ملت ٹاون کی حدود میں پولیس مقابلہ دو ڈاکو  موقع  پر پولیس کی فائرنگ سے ہلاک تفصلات کے مطابق فیصل آباد شیخوپورہ روڈ جمیل آباد چوک میں ڈاکو اور ڈولفن پولیس میں میں مقابلہ ڈاکو شہری سے رقم چھین کر فرار ھورہے تھے جس پر ڈولفن پولیس نے فوری کاروائی کرتے ھوۓ دو ڈاکوؤں کو جہنم واسل کر دیا ایک ڈاکو فرار ایک شہری شدید زخمی ایس پی اپریشن اور تھانہ ملت کالونی کے ایس ایچ او بھی موقع  پر پہنچ گئے پولیس نے ڈاکووں کی لاش کو اپنی  تحویل میں لیتے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کر دیا۔

 سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کے مطابق  تھانہ سرگودھا روڈ کی حدود میں پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا ہے دونوں ڈاکو  ریکارڈ یافتہ کریمنلز نکلے جو متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ سٹی پولیس آفیسر کے مطابق  ایک ڈاکو کی شناخت سہیل اکرم ولد محمد اکرم کے نام سے ہو جوکہ تحصیل جڑانوالہ کا رہائشی تھااور مختلف کرائمز میں کل 19 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا جس میں ضلع لاہور میں 03،ضلع ننکانہ میں 01جب کہ ضلع شیخوپورہ میں 15مقدمات شامل ہیں۔دوسرے ڈاکو کی شناخت بلال حسین ولد محمد اکرم کے نام سے ہوئی جو کہ سانگلہ ہل ضلع ننکانہ کا رہائشی تھااور ضلع گوجرانولہ میں 02مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

 واضح رہے کہ دونوں ڈاکوں نے عرفان نامی شخص سے ملت چوک میں گن پوائنٹ پرنقدی چھینی تھی جس پر پولیس کی جانب سے ان کا تعاقب کیا گیا اور دونوں نے پولیس ٹیموں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اس پولیس مقابلہ میں ان دونوں ڈاکوں کی ہلاکت ہوئی۔

 سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی نے فوری رسپانس دینے اور بہادری سے ڈاکوں کا مقابلہ کرنے پر نہ صرف موقع پر پہنچ کر جوانوں کو شاباش دی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ڈولفن اور پولیس ٹیموں کو اپنے دفتر میں بلاکر باقاعدہ تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔