پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے قائم مقام مرکزی صدر پروفیسر زاہد اعوان نے گورڈن کالج کے باہر لیاقت روڈ پر کالج کی نجکاری کے خلاف احتجاج کی قیادت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں صوبائی حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر وہ گورڈن کالج کی مجوزہ نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیتی تو نتائج کی ذمہ دار خود ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پروفیسرز کمیونٹی ایچ ای ڈی کی طرف سے ایف آئی آر کی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتی۔ اس موقع پر لوکل یونٹ کے صدر پروفیسر خرم شہزاد نے کہا کہ گورڈن کالج کی نجکاری کے لیے ایچ ای ڈی کے جس جس فرد نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے اس نے کالج کمیونٹی کے ساتھ غداری کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیر کے روز کالج بند کر کے کالج کے سامنے سڑک پر کلاسز لی جائیں گی اور ایچ ای ڈی و ایف سی انتظامیہ کو کالج میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس موقع پر طلبہ نے بھی تقاریر کیں اور گورڈن کالج کی نجکاری اور اس کے نتیجے میں طلبہ کے لیے پیدا ہونے والی مشکلات کا ذکر کیا۔ احتجاج میں پروفیسرز اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">