پہلی انٹرنیشنل ہائوسنگ ایکسپو، معزز مہمانوں ن لیگ کے کیپٹن (ر) صفدر، تھائی ، ویتنام، آذربائیجان اور قبرص کے سفرا کا دورہ

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے باہمی تعاون سے منعقد ہونے والی پہلی انٹرنیشنل ہاؤسنگ ایکسپو کے دوسرے روز متعدد معزز مہمانوں نے ایکسپو کا دورہ کیا۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق ایم این اے کیپٹن (ر) محمد صفدر، تھائی لینڈ کے سفیر چاکریڈ کرائچائیونگ، ویتنام کے سفیر Nguyen Tien Phong، آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور شمالی قبرص کی سفیر محترمہ دلشاد سینول نے ایکسپو کا دورہ کیا۔
احسن ظفر بختاوری، صدر، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور افتخار علی شلوانی، سیکرٹری، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے معزز مہمانوں کو ایکسپو میں نمائش کے لیے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کرایا۔ معزز مہمانوں نے ایکسپو میں نمائش کیلئے پیش کئے گئے پراڈکٹس اور پراجیکٹس میں گہری دلچسپی لی اور اتنی شاندار ایکسپو کا اہتمام کرنے پر وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور آئی سی سی آئی کی کاوش کو سراہا۔
احسن ظفر بختاوری نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو صنعت کاری اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے خطے میں ایک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اہمیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت اس اہم منصوبے کو عملی شکل دینے میں بھرپور تعاون کرے۔کیپٹن (ر) محمد صفدر نے یقین دلایا کہ آئی سی سی آئی اس منصوبے کی تجویز دے اور وہ وزیراعظم پاکستان سے اس کی منظوری لینے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
دوسرے دن ایکسپو کے میں تین پینل ڈسکشن منعقد ہوئے۔ پہلا سیشن کم لاگت ہاؤسنگ اینڈ فنانسنگ فریم ورکس پر منعقد ہوا جس میں محمد اظہر الاسلام ظفر نائب صدر آئی سی سی آئی، نجیب ہارون چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل، میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر اسلم خان، قائم مقام چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، ڈاکٹر کامران شمس چیف ایگزیکٹو آفیسر اخوت اسلامک مائیکرو فنانس، ڈاکٹر اطہر منصور، کنسلٹنٹ پبلک پالیسی بزنس اسکول ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، حسن جنید، ہیڈ اسلامک بزنس پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی، جمشید مہر ہومجی سی ای او ٹریلس ہاؤسنگ فنانس کمپنی، چوہدری عبداللہ یو پی ڈی ایل دوسرا سیشن ”اربن گورننس، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیشن” پر منعقد ہوا جس میں وسیم حیات باجوہ ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن سی ڈی اے، محترمہ ایما احمد، ڈائریکٹر الٹیر انٹرنیشنل، نوید افتخار شریک بانی ایٹم کیمپ، محترمہ صبوحی سرشار، فیکلٹی ٹی اے ایف شامل تھے۔ تیسرا سیشن ”سستی رہائش کی ضروریات، حقیقتیں، اختیارات اور ایکشن” کے موضوع پر منعقد ہوا جس میں ضیغم محمود رضوی چیئرمین ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ، ڈاکٹر وقاص احمد مہر چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکچر کوئٹہ پاک، ڈاکٹر شریح حسین، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکچر کامسیٹس لاہور، ڈاکٹر فریحہ طارق قائم مقام ڈین سکول آف آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ، یو ایم ٹی لاہور اور ڈاکٹر ایم عثمان، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سٹرکچر این آئی سی ای نسٹ اسلام آباد شامل تھے۔
پینلسٹس نے پاکستان میں کم قیمت مکانات کو فروغ دینے کے لیے مفید تجاویز پیش کیں اور کہا کہ حکومت کو کم آمدنی والے طبقات کے لیے کم لاگت کے مکانات کو فروغ دینے کے لیے ایک ہاؤسنگ بینک کے قیام پر غور کرے۔