گورڈن کالج کا نام تبدیل کرکے محمڈن کالج رکھنے ، پیر سے نیا بورڈ لگانے کا اعلان

راولپنڈی کے معروف تعلیمی ادارے کے طلبا وطالبات نے متفقہ طور گورڈن کا لج کا نام تبدیل کرکے گورنمنٹ محمڈن کالج رکھتے ہوئے پیر سے نئے نام کے ساتھ بورڈ لگانے کا اعلان کردیااور کہاہے کہ جب تک ڈائریکٹرکالجز، پرنسپل اور وائس پرنسپل کو انکے عہدوں سے ہٹایانہیں جاتااس وقت تک انتظامیہ سے مذاکرات نہیں ہونگے، کالج کے گیٹ پر پہرہ دیتے رہیں گے، کالج کو امریکن چرج کے حوالے نہیں ہونے دینگے، کالج کو غیرملکی چرج کے حوالے کرنے کے لیے شامل کسی بھی آفیسر کو معاف نہیں کیاجائے گا، احتجاج جاری رہے گا۔گذشتہ روز کالج ہذا کے طلباوطالبات اور کالج اساتذہ کی نمائندہ تنظیم پیپلا کے عہدے دے داروں نے احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکا نے ڈائریکٹوریٹ آف کالج کے سامنے احتجاجی دھرنادیا، جس سے مری روڈ پر ٹریفک کانظام درہم برھم ہوگیا، کالج طلبا سے مذاکرات کر نے کے لیے ایڈیشنل کمشنر نظارت، اے سی سٹی، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیر احمد ستی اوردیگر ذمہ داراان نے کوشش شروع کردی، کالج طلبا ایکشن کمیٹی کی جانب سے مذاکرات کے لیے کالج پرنسپل ڈاکٹر ادریس، وائس پرنسپل ڈاکٹر نفیس اور ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیر احمدستی کو ہٹائے جانے کے ابتدائی مطالبات پیش کیے گئے اور کہاگیاکہ کالج کی نجکاری اور امریکن چرج کے حوالے سے عدالت میں زیر سماعت کیس میں ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کا کردار غیر مناسب اور مشکوک رہا، اسی طرح کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر نفیس کالج کے اثاثہ جات اور واپسی کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کے کنونیئر ہیں، اسی طرح کالج پرنسپل ڈاکٹر ادریس بھی ایف سی کالج کی بنی ہوئی کمیٹی اور امریکن چرج کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، انھیں فوری طورپر ہٹایاجائے ورنہ ان لوگوں نے کالج کو امریکن چرج کے حوالے کردینا ہے، طلبا ایکشن کمیٹی کا یہ مطالبہ بھی تھاکہ پیر کے روز معاملا صوبائی کابینہ کو پیش کیاجارہاہے جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ کالج امریکن چرج کے حوالے کردیاجائے گا، کابینہ کے اجلاس میں پیش کردہ کالج ایشو کو نکالاجائے، عدالت میں کیس کی پیروی کرنے کے لیے کالج اساتذہ اور طلبا کو فریق بننے دیاجائے، شام گئے تک ہونے والے مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے، بعدازاں کالج طلبا کی ایکشن کمیٹی نے بتایاکہ کالج کے طلبا نے گورڑن کالج کا نام تبدیل کردیاہے، یہ تمام طلباوطالبات اور اساتذہ کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اب اس کالج کو گوررنمنٹ محمڈن کالج کے نام سے لکھااور پکار ا جائے، پیر کے روز نئے نام کے بورڈ لگادئیے جائیں گے، کسی نے پیر کے روز کالج میں گھسنے کی کوشش کی تو اسکو نتائج کا سامنا کرناپڑے گا، پیر کو بھرپوراور بڑا احتجاج ہوگا، اب جب تک تینوں افسران کو ہٹایانہیں جاتا اسوقت تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ان افسران کے کالج میں داخل کے حوالے سے پیر کے روز دوسرا بڑا اعلان کیاجائے گا، ادھر پیپلا کے یونٹ صدر پروفیسر خرم شہزاد کا کہناہے کہ مذاکرات اس وقت تک نہیں ہوسکتے جب تک خرابی پیدا کرنے والوں کو ہٹایانہیں جاتا، پیر کے روز بڑا احتجاج ہوگا، گورڈن کالج کا نام طلبا نے متفقہ طورپر محمڈن کالج رکھ دیاہے، طلبا ایکشن کیمٹی کے چیئرمین کا کہناہے کہ پولیس اورقانون نافذکرنے والے ادارے زور زبردستی سے بازرہیں، پیر کے روز دیگر کالجوں سے طلبا کے جلوس لیاقت روڈ پہنچیں گے اگر شررات کی گئی توپھر امن وامان کی ذمہ دار انتظامیہ خود ہوگئی، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیر احمد ستی نے بتایاکہ کالج پرنسپل اور وائس پرنسپل بارے سامنے آنے والی شکایات کا جائزہ لیں گے، پیر کے روز کالج کی امریکن چرچ کو واپسی کا کیس کابینہ اجلاس میں پیش نہیں ہوگا، اس میں وقت لگے لگا، عدالت میں کیس زیرسماعت ہے، کالج کے طلبا سے بات کرنے کے بعد احتجاج ختم ہوگیا، معاملہ حکومت کے نوٹس میں لایاجاچکا ہے،