سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی پنجاب کی صورتحال پر حتمی فیصلے کو چوہدری شجاعت کی رضامندی سے مشروط کیا ہے۔
Prime Minister @CMShehbaz and Former President Asif Ali Zardari held meeting in Lahore today@MediaCellPPP https://t.co/HE7CEg7rcg pic.twitter.com/MOGg7eZtTB
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) December 18, 2022
یاد رہے کہ اس سے قبل آصف زرادری نے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان کے اسمبلیوں کے تحلیل کے اعلان کے بعد کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں فیصلہ کیا کہ ملک میں کسی کوسیاسی عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے اورمعیشت کو ڈیفالٹ کرانے کی سازشیں کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات
پنجاب کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی پنجاب کی صورتحال پر حتمی فیصلے کو چوہدری شجاعت کی رضامندی سے مشروت @AAliZardari pic.twitter.com/yKUCj1JZoo
— PPP (@MediaCellPPP) December 18, 2022
ذرائع کے مطابق آصف زرداری اوروزیراعظم نے چوہدری شجاعت سے رابطے بڑھانے اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک ان کو دینے پر اتفاق کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کے گرین سگنل تک پرویزالٰہی سے رابطہ نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف اورآصف زرداری نے صورتحال پر گہری نظر رکھنے اور اسمبلی تحلیل روکنے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ عمران خان کےکہنے پر نہ اسمبلی تحلیل ہونے دیں گے، نہ ہی قبل ازوقت انتخابات ہوں گے۔ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پنجاب اسمبلی تحلیل روکنےکیلئے عدم اعتماداورگورنرکی جانب سے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔