ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان عباسی و دیگر کے پیش نہ ہوئے ، جو ملزمان نہیں آئے ان کے وارنٹ جاری کردیتے ہیں، جج

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خان قان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں عدالت نے ملزمان کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی عدالت پیش نہ ہوئے،عدالت نے استفسار کیاکہ ملزمان کہاں ہیں،جس پر وکلاء نے کہاکہ شریک ملزمان کی جانب سے استشی کی درخواستیں داٸر کی گٸی ہیں، عدالت نے کہاکہ جو ملزمان نہیں آتے انکے وارنٹ جاری کر دیتے ہیں،آٸندہ سماعت پر داٸر درخواستوں پر وکلا دلاٸل دیں،وکلاء نے کہاکہ یہ پاکستان کا واحد ریفرنس ہے جس میں سولہ گواہان کا بیان ریکارڈ ہو چکا ہے،وکیل اخلاق اعوان نے کہاکہ ایم ڈی ایئر بلیو کی تنخواہوں کا تمام ریکارڈ نیب کو پیش کیا، نیب اگر قانون کی بات کرتا ہے تو یہ ریفرنس سب سے پہلے واپس ہونا چاہیے، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ اس ریفرنس کےٹراٸل میں ہم نے کوٸی تاخیر نہیں کی، ہم عدالت کاوقت ضاٸع نہیں کرینگے،دوران سماعت عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایک روزہ حاضری سے اسشنی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور سماعت10جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی۔