اسلام آباد(سی این پی)سانحہ مری،تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔مری کے رہائشی حماد عباسی نے دانش اشراق عباسی ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں وفاق اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ مری کے تمام ذمہ داروں کے خلاف مجرمانہ غفلت کی کاروائی کی جائے، سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی نوید کے اہلخانہ نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا،وزیر اعظم، وزیر داخلہ، پولیس حکام نے اطلاع کے باوجود کوئی ایکشن نہ لیا،25ہزار سیاح کی گنجائش والے مری میں ایک لاکھ سے زائد سیاحوں کی اجازت کیوں دی گئی؟، تمام اعلیٰ حکام کا ایکشن نہ لینا مجرمانہ غفلت ظاہر کرتا ہے
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">