جعلی عاملہ نے ذہنی معذور خاتون کو آگ لگا دی، ملزمہ شمیم نے غیر مرئی مخلوق نکالنے کے بہانے سونیا کو جلایا، ملزمہ نے پہلے سونیا کو لوہے کی گرم سلاخوں سے جلایا اور پھر علاج کی غرض سے کوئلے جلا کر آگ میں جھونک دیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں پیش آئے واقع کے مطابق متاثرہ خاتون سونیا کے علاج کے لئے ہمسائے وسیم نے اپنی ساس کو بلایا تھا، ملزمہ شمیم نے غیر مرئی مخلوق نکالنے کے بہانے سونیا کو جلا دیا، سونیا 5 روز سے الائیڈ ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں ہے۔
پولیس نے غیرانسانی واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ متاثرہ خاتون کے بھائی وسیم شہباز کی مدعیت میں تھانہ غلام محمد آباد میں درج کیا گیا، مقدمے میں شمیم، عالیہ، زرینہ اور وسیم دلاور کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ نے پہلے سونیا کو لوہے کی گرم سلاخوں سے جلایا اور پھر علاج کی غرض سے کوئلے جلا کر سونیا کو آگ میں جھونک دیا، سونیا کی طبعیت بگڑنے پر اسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمہ شمیم لواحقین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتی رہی جبکہ سی پی او فیصل آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔