فیڈرل سیکریٹیریٹ کے تمام سرکاری ملازمین سمیت اگیگا فیڈرل میں شامل تمام تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے قائدین سمیت ھزاروں کی تعداد میں ملازمین کا دھرنا و احتجاج

مورخہ 20 دسمبر 2022 آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس(فیڈرل )کی اپیل پر فیڈرل سیکریٹیریٹ کے تمام سرکاری ملازمین سمیت اگیگا فیڈرل میں شامل تمام تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے قائدین سمیت ھزاروں کی تعداد میں ملازمین نے کامیاب احتجاج اور دھرنا دیاصبح30 :10 بجے شروع ھونے والا احتجاج /دھرنے کے نتیجے میں فنانس ڈویژن نے مثبت پیشرفت کی۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی جو کمیٹی بنائی گئی تھی اس کی سفارشات کی روشنی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ھدایت پر گریڈ ایک سے سولہ تک کی اپگریڈیشن کی سمری تیار جلد پرائم کی منظوری کے لئے روانہ کر دی جائے گی۔ اور پی ایم اسسٹنٹ پیکیج کے بھرتی ملازمین کی مستقلی کے حق میں بھی سمری پرائم منسٹر کی منظوری کیلئے روانہ کر دی گئی

وزیر خزانہ نے یقین دلایا ھے سمریاں پرائم منسٹر سے فوری طور پر منطور کروائیں گےاور جلد مسئلے کوحل کروائیں گے اور دیگر مطالبات جس میں میڈیکل الاونس، کنوینس الاؤنس ، تنخواہوں میں تفریق کا خاتمہ، اور مہنگائی کی تناسب سے پینشنرز کی پینشن میں خاطرخواہ اضافہ شامل ھے پر بہت جلد پیش رفت ھو گی ممکن ھے کہ بجٹ 2022-2023 سے پہلےمندرجہ بالا مطالبات پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا لہذا حکومت کی واضع یقین دہانی پر وقت دیتے ھوئے دھرنا موئخر
دھرنے میں فیڈرل کی جن تنظیموں اور ایسوسی ایشنز نے شرکت کی

ان میں لیبر یونیٹی آف آئیسکو۔ واپڈا پیغام یونین نیشنل سیونگز یونین پاک پی ڈبلیو ڈی۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی لیبر یونین امان اللہ گروپ اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی تمام تنظیمیں، پاکستان ریلویز کیرج فیکٹری۔ لوکو شیڈ پاکستان ریلویز۔ اسٹیشن ماسٹر یونین ریلویز، پریم یونین ریلویز، فیڈرل کالجز ٹیچر ایسوسی ایشنز۔پاکستان پوسٹ نوپ یونین، ریڈیو پاکستان۔ اسٹیٹ آفس۔ پاکستان سپورٹس بورڈ، نان ٹیچنگ اسٹاف، اے جی پی آر، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ھاوسنگ اتھارٹی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، ھاوسنگ اتھارٹی، یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن، قائد آعظم یونیورسٹی, انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، پاکستان علماء سپریم کونسل اوقاف،پاکستان پینشنرز ایسوسی ایشنز نے شرکت کی