قومی اسمبلی نے اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل 2022 منظور کیا گیا۔بل کے تحت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسلز کی تعداد 125 کردی گئی ہے، بل کی منظوری سے پہلے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد 100 تھی۔ بل کے متن کے مطابق اسلام آبادمقامی حکومت بل فوری نافذ العمل ہوگا، بل کے مطابق اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئرکا الیکشن براہ راست ہوگا، میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے ایک ہی ووٹ کاسٹ ہوگا، میئر اور ڈپٹی میئرکی نشست خالی ہونے پر دوبارہ براہ راست انتخاب ہوگا، براہ راست انتخاب کے لیے ووٹنگ یونین کونسل کے الیکشن کے روز ہی ہو گی۔قومی اسمبلی میں وفاقی ملازمین بینوولنٹ فنڈ و گروپ انشورنس ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">