میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز کی کارروائیاں، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اورکسٹمزنےسمندرمیں تین مختلف کارروائیوں میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اورکسٹمزکی جانب سے بحیرہ عرب میں3 انسداد منشیات آپریشنز کیے گئے ، کارروائی میں3  کشتیوں میں موجود 19 اسمگلروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے میری ٹائم جہاز دیکھتے ہی منشیات سمندر میں پھینک دی تھی ، پی ایم ایس اے جہاز نے منشیات کو پانی سے نکالا۔ترجمان پی ایم ایس اے کا بتانا ہے کہ ملزمان کی جانب سے سمندرمیں پھینکی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 2 ارب روپے بتائی جاتی ہے ، جس میں 128 کلو آئس کرسٹل، 2500 کلوحشیش شامل ہے ۔ترجمان کے مطابق ایک ماہ میں 7آپریشنز میں 13ارب مالیت کی منشیات برآمد جبکہ 39اسمگلرگرفتار کیے گئے ہیں ۔