گھر میں سوئے تین افراد کمرے میں دم گھٹنے سے جاں بحق

فیصل آباد کے علاقے وارث پورہ میں گھر میں سوئے تین افراد کمرے میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے وارث پورہ میں پیش آیا،  جاں بحق ہونے والے افراد  کمرے میں کوئلوں کی آگ جلا کر سورہے تھے کہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بے ہوش ہوگیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نفیس، مظہر اور شبیر کے نام سے ہوئی ہے ، جاں بحق ہونے والے افراد بیکری میں ملازم تھے ، جو کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔