سشمیتا سین کا سجل اور صبور کیلئے محبت بھرا پیغام

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے پاکستانی اداکار بہنوں سجل علی اور صبور علی کیلئے ایک محبت بھرا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا ہے۔سشمیتا سین نے یہ پیغام اداکار بہنوں کے بھائی محمد علی کی درخواست پر ریکارڈ کرایا جن کی ان سے سفر کے دوران اتفاقیہ ملاقات ہوئی۔

محمد علی نے بعد میں یہ وڈیو پیغام انسٹا گرام پر اپلوڈ کیا ہے جو کہ خوب وائرل ہورہا ہے۔وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی اداکارہ سشمیتا سین سجل علی اور صبور علی کی فنکارانہ صلاحیت کی تعریف کرتی ہیں۔

بھارتی اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ آپ (سجل علی، صبور علی) شاندار فنکار ہو، آگے بڑھتے رہو، آپ کو ہمیشہ سکون اور اطمینان ملے۔آخر میں ایک فلائنگ کس کے ساتھ شسمیتا سین نے پاکستانی اداکاروؤں کے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈین اداکارہ جھانوی کپور اور فلمساز شیکھر کپور بھی ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سجل علی کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرچکے ہیں۔