ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردِئیے ہیں جس کے مطابق ایک ماہ میں شہروں میں تازہ پھل 13٫36 پیاز9٫99 انڈے 9٫71 فیصد مہنگے ہوئے، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں شہری علاقو٘ں میں گندم9٫45 چکن 5٫43 فیصد چینی 3٫12 فیصد مہنگی ہوئی،جاری اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 53٫96 فیصد تازہ سبزیاں 24٫89 فیصد سستی ہوئیں ،اس عرصے میں دال مسور2٫41 دا؛ چنا2٫14 خوردرنی گھی 2٫03 فیصد سستا ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں دیہات میں پیاز 18٫06 فیصد، انڈے 13٫68 فیصد مہنگے ہوئے،اس عرصےمیں تازہ پھل 6٫68 فیصد، چینی 4٫82 فیصد مہنگی ہوئی، رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں دیہات میں ٹماٹر 52٫15 فیصد تازہ سبزیاں 26٫22 فیصد سستی ہوئیں ،آلو 21٫17 فیصد دال چنا 3٫83 فیصد اور خوردنی گھی 1٫45 فیصد سستا ہوا ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">