اسلام آباد پریس کلب کے باہر گلبرگ گرین ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا شدید احتجاج، ہائوسنگ سوسائٹی کے عہدیداران کے خلاف نعرے بازی، کی گئی مظاہرین کی کی قیادت مسرت اعجا چیئرمین ڈیلر ایسوسی ایشن پاکستان کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ گرین ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے ایسا فراڈ کیا ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، ان لوگوں کو اللہ کا خوف نہیں ہے ، لوگوں کی جمع پونجھی لوٹ کر کوئی خوش نہیں رہ سکتا ،ان کا کہنا تھا کہ گلبرگ گرین انتظامیہ نے ہم سے سارے کام کروائے اور بعد میں کہتے ہیں کہ ہمارا کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ شجاعت اللہ قریشی تم سے بڑے بڑے فرعون آئے لیکن ان کا انجام برا ہوا تمہارے ساتھ بھی یہی انجام ہوگا
اس موقع پر متاثرین کا کہنا تھا کہ گلبرگ گرین نے ایک یا دو نہیں بلکہ 550 لوگوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا ہے متاثرین کا کہنا تھا کہ لوگ اس لئے انوسٹمنٹ نہیں کرتے کہ ایک چور آئے اور پیسے لیکر فرار ہو جائے ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی پکڑ بڑی سخت ہے، کسی کی حلال کی رقم کوئی اتنی آسانی سے ہضم نہیں کرسکتا
قبل ازیں اسلام آباد نیشنل پریس کلب انتظامیہ نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے دبائو پر گلبرگ گرین متاثرین کی طے شدہ پریس کانفرنس منسوخ کردی، اس حوالے سے بھی مسرت اعجاز کا کہنا تھا کہ اس طرح کے رویے سے صحافت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے ، پریس کلب کے اندر ہمارے پریس کانفرنس نہیں ہونے دی گئی۔