تاجروں کی جانب سے فائرنگ میں ملوث دو افراد گرفتار، اسلحہ بھی برآمد

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تاجروں کی طرف سے فائرنگ کے گزشتہ رات کے واقعہ میں ملوث دوملزمان کوتھانہ کراچی کمپنی گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دو رائفلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔