فٹبال میں ہیروئن انگلینڈ سمگل کرنے کا مقدمہ، ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کسٹم حکام کے چھاپے، شناختی کارڈ پر ایڈریس جعلی نکلے

اسلام آباد (سی این پی )اسلام آباد ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن فٹبال میں پیک کر کے انگلینڈ سمگل کرنے کے کا مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کسٹم کا سیالکوٹ اور راولپنڈی ک ایجنٹ کی گرفتاری کیلئے چھاپے شناختی کارڈ پر ایڈریس جعلی نکلے کلیئرنس ایجنٹ تاحال گرفتار نہ ہوسکا ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ سے اے ایف یو شعبہ میں سیالکوٹ کے ایجنٹ وسیم نے فٹبال انگلینڈ ے لیے بک کروائے تھے جس کو اے این ایف نے کلیئر کر دیا کسٹم حکام کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ فٹبال نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کی جا رہی ہے ہ تاہم کسٹم کلیئرنس ایجنٹ وسیم سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گر فتاری کے لیے کلکٹر کے حکم پر کسٹم کی مختلف ٹیموں نے راولپنڈی اور سیالکوٹ میں چھاپے مارے تو پتہ چلا کی ملزمان کے شناختی کارڈ پر جو ایڈریس تھے وہ جعلی نکلے تاہم کسٹم حکام نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں لیکن ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا