اسلام آباد (سی این پی): وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی زیرصدارت پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ کے 49 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس سوموار کو وزارت کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں آئی ٹی برآمدات اور آئی ٹی کمپنیوں کو کیشں ریوارڈز کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سیکرٹری آئی ٹی ڈاکٹر سہیل راجپوت بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیئے اقدامات پر زور دیا گیا اور اس حوالے سے بورڈ کی مارکیٹنگ ذیلی کمیٹی بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔اس سے پہلے اجلاس نے گذشتہ بورڈ میٹینگ کی کاروائی کی منظوری دی۔اجلاس میں پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی استعداد کار بڑھانے کے لیئے پروگرامز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">