اسلام آباد: (سی این پی) مریم نواز نے کہا ہے کہ چار لیگی ارکان کی ڈیل کی افواہیں مت پھیلائیں، ڈیل کی باتیں کرنے والے حربے اچھی طرح جانتے ہیں، وزرا کے بیانات سے لگتا ہے ان کا انجام قریب ہے، ن لیگ آزمائشوں کے باوجود ڈٹی رہی، ایک بھی لیگی ایم پی اے اور ایم این اے نہیں ٹوٹا، ناکامیوں کے انبار ہیں، ان کی کارکردگی ہے ہی نہیں، پاکستان اب یہ حکومت ایک دن بھی برداشت نہیں کرسکتا۔پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے عدالت نے ثبوت مانگے نیب بہانے کر رہی ہے، حیران ہوں یہ وہی نیب ہے جس نے روزانہ سماعت کی درخواست دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، ان کے کابینہ ارکان ان کی کارکردگی کیخلاف بات کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن آزمائشوں کے باوجود نہیں ٹوٹی، کہا جا رہا ہے مسلم لیگ ن کے 4 افراد ان سے ملے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کا انجام بہت قریب ہے، مری میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، عوام اب یہ حکومت ایک دن کیلئے بھی برداشت نہیں کرسکتی، شہباز شریف سیلاب کے پانی میں اترتے تھے تو انہیں شوباز کہا جاتا تھا، لگتا تھا عمران خان شہباز شریف سے بوٹ مانگ کر لوگوں کی مدد کو جائیں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">