چین کے نئے قمری سال کے موقع پر چائنہ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام جشن بہار گالا نشر کیاگیا۔ گالا میں چینی فنکاروں کے ساتھ مختلف ممالک کے مشہور گیت پیش کئے گئے ،جنہیں شائقین نے بے حد سراہا۔رواں سال بیلٹ اینڈ روڈانیشیٹو کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی جس کی مناسبت سے پاکستانی سپر اسٹار ساحر علی بگا نے بیلٹ اینڈروڈ انیشیٹو سے وابستہ دیگرممالک کے گلوکاروں کے ساتھ مرحوم احمد رشدی کا مشہور زمانہ گانا “کوکو کورینا” گا کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھر انداز میں مظاہرہ کیا ۔
نصف دہائی سے زائد پرانے اس مشہور گیت کو ساحر علی بگا نے چینی موسیقاروں کی جدید آلات موسیقی سے مزئین کمپوزیشن کو اپنے جاندار انداز میں پیش کر کے بھرپور داد سمیٹی۔
چائنا میڈیا گروپ کے چینل دوستی ریڈیو ایف ایم 98 سے گفتگو میں ساحر علی بگا نے بتایا کہ اس گیت کو از سر نو ترتیب دے کر گانا ان کے لیے ایک دلچسپ تجربہ تھا اور اپنے چینی دوستوں کے لیے اسے پیش کرنا اس سے بھی کہیں یادگار لمحہ تھا۔
ساحر علی بگا اس سے قبل چینی زبان میں گیت گا کر چینی شائقین سے داد سمیٹ چکے ہیں۔
جشن بہار ایوننگ گالا کو 170 سے زائد ممالک میں کروڑوں شائقئن نے دیکھا۔ ساحر علی بگا کو اس گالا میں دنیا کے دیگر مشہور گلوکاروں جیسے کہ کینیڈین گلوکارہ سیلین ڈیون اور فرانسیسی اداکارہ سوفی مارسیو کے ساتھ دیکھا گیا ہے ۔1983 میں اپنے آغاز کے بعدسے جشن بہار گالا گزشتہ 40 سال سے مسلسل نشر کیا جارہاہے ،جس کو
گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹی وی پروگرام کے طور پر تسلیم کیا ہے،جبکہ یہ دنیا بھر کے تمام چینی لوگوں کے لیے چینی قمری سال کی شام کی تقریبات کا ایک لازمی حصہ ہے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">