لاہور: (سی این پی) نیو انار کلی پان منڈی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوئے، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق شخص کی شناخت 31 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں۔ فرانزک ذرائع کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا، دھماکے میں کتنا بارود استعمال کیا گیا تعین کیا جا رہا ہے۔ دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگ گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں نیو انار کلی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پلانٹڈ ڈیوائس لگائی گئی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ واقعہ میں کون ملوث ہے جلد پتہ لگا لیا جائے گا، زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، بارودی مواد لفافے میں چھپا کر موٹر سائیکلوں کے قریب رکھا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاہور دھماکے کا وقت ایک بج کر 44 منٹ ریکارڈ کیا گیا، دھماکے میں ایک بلڈنگ منہدم جبکہ 8 موٹر سائیکلیں تباہ ہوئیں، دھماکے کے بعد 40 افراد کو ریسکیو کیا گیا، دھماکے میں 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">