زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہیں زرمبادلہ ذخائر میں کمی، ڈالر کی اونچی اڑان پرتشویش ہے، اس حوالے سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر3.7ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے ڈالر 265روپے سے تجاوز کر گیا جو پاکستان کی کمزور معیشت کا عکاس ہے،زرمبادلہ کے مضبوط ذخائر سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا کرتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہو رہا ہے،حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے، ترسیلات زر کو بینکنگ چینلز کے ذریعے ملک میں لانے کی حوصلہ افزائی کی جائے،احس ظفر بختاوری نے اس بات پر زور دیا کہ زرمبادلہ ذخائر کو بہتر بنانے کیلئے آوٹ آف دی باکس حل تلاش کر نے کی ضرورت ہے، روپے کی قدر میں غیر معمولی کمی سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی، شرح سود میں اضافے کے بعد قرضے مہنگے ہونے سے صنعتی سرگرمیاں متاثر ہوں گی، اسٹیٹ بینک نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے شرح سود میں اضافہ کیا تھا، روپے کی قدر میں کمی سے افراط زر پر قابو پانے کی کوششوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، روپے کی گرتی ہوئی قدر سے تمام درآمدی اشیا مزید مہنگی ہوں گی،مقامی طور پر تیار کی جانے والی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا،کم آمدنی والے طبقے کیلئے روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہو جائے گا،
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">