صحافیوں کو گالیاں دینے پر وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف پارٹی کے اندر اختلافات، سردار تنویر الیاس کیخلاف انکوائری کیلئے گروپ متحرک

پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف اختلافات کھل کر سامنے آگئے صحافی کو گالیاں دینے کا معاملہ پر پارٹی کے اندر سے اختلافات شرع ہو گئے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزیوں پر سردار تنویرالیاس کے خلاف انکوائری کی جائے گی پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا ایک گروپ متحرک ہو گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سردار تنویر الیاس کی جانب سے صحافی کو گالیاں دینے پر شو کاز نوٹس جاری کرنے کافیصلہ کیا ہے، قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے پارٹی رہنماؤں سے اس معاملے پر مشاورت کی ہے۔ ہے ، تنویر الیاس کے الفاظ پر پی ٹی آئی کا ہر کارکن اور رہنما شرمندہ ہیں۔وسیم شہزاد نے کہا کہ صحافی کو سوال کرنے سے روکنا غیر قانونی اور غیر آئینی فعل ہے۔پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سردار تنویر الیاس کے الفاظ پر انتہائی افسوس ہوا، انتہائی غلیظ الفاظ کے استعمال پر میں وزیر اعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کا دفاع نہیں کرسکتا۔سینیٹر سیف اللہ نے کہا کہ تنویرالیاس کی جانب سے صحافی کو گالیاں دینے کا معاملہ پارٹی اجلاس میں اٹھایا جائے گا۔ فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعدایک صحافی نے سردار تنویر الیاس سے سوال پوچھاکہ کشمیر پر بلائے گئےاجلاس میں وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو شریک نہ ہوئے سوال کیا گیا تھا