سی پی او فیصل آباد مبشر میکن کی ہدایت پر معروف اداکاروں نسیم وکی اور آغاماجد کی کار پر فائرنگ کرنے کے واقعہ کامقدمہ پولیس نے درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع

فیصل آباد (سی این پی)سی پی او فیصل آباد مبشر میکن کی ہدایت پر معروف اداکاروں نسیم وکی اور آغاماجد کی کار پر فائرنگ کرنے کے واقعہ کامقدمہ پولیس نے درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔ تفصلات کے مطابق ٹی وی اور سٹیج کے نامور مزاحیہ اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد جمعرات کی شب سبینہ تھیٹرمیں پرفارمنس کے بعد لاہور جانے کے لئے راجباہ روڈ سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کر دی، واقعہ میں دونوں اداکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔نسیم وکی کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں تھیٹر محفوظ نہیں اس تاثر کو ختم کرنے کے لئے پرفارم کرنے آیا فائرنگ کرنے والے لوگ کون ہیں نہیں جانتا۔سی پی او فیصل آباد مبشر میکن نے اداکار نسیم وکی سے ملاقات کی اور انہیں جلد انصاف کا یقین دلایا۔سی پی او کا کہنا تھا فیصل آباد کے تھیٹر کو محفوظ بنایا جائے گا۔دوسری طرف واقعہ کا مقدمہ تھانہ ریل بازار میں درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سی پی او فیصل آباد مبشر میکن کی ہدایت پرفیصل آباد پولیس نے رات گئے ناکہ بندی جاری رکھی اور متعدد افراد کو حراست مین لیکر تفتیش شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان تک جلد پہن جائیں گے سی پی او نے اس حوالے سے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہیں۔