لاہور:(سی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوریا کی قلت اور کسانوں کودرپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی اے پی اور یوریا کی سمگلنگ روکی جائے، حکومتی نااہلی ، نالائقی اور چور بازاری کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ کسان دربدر ہیں، کھاد کی سمگلنگ اوربلیک میں فروخت جاری ہے اور حکومت ہمیشہ کی طرح غائب ہے، ڈی اے پی اور یوریا کی سمگلنگ روکی جائے اور کسانوں کا استحصال بند کیاجائے ۔ شہباز شریف نے مزید کہا ہر معاملے میں حکومتی نااہلی ، نالائقی اور چور بازاری کی سزا عوام اور کسانوں کو مل رہی ہے ، کسان چیخ رہے ہیں کہ سمگلنگ ہورہی ہے، حکومت کہاں سوئی ہوئی ہے؟، عالمی منڈی میں یوریا کی قیمت زیادہ ہے تو سمگلنگ کی روک تھام کیوں نہ کی گئی؟ پیشگی انتظامات کیوں نہ ہوئے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ یوریا کی قلت پی ٹی آئی کی بدانتظامی اور کرپشن کا شاخسانہ ہے جو اس کی پہچان بن چکی ہے ، یوریا نہ ہونے کا مطلب زرعی پیداوار میں کمی ہے جس کے نتیجے میں نئے مسائل پیدا ہوں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">