سید شہزاد ندیم بخارینے ڈی آئی جی/سی پی او آپریشنز اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد تمام برانچوں کا دورہ کیا اور سٹاف سے ملے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیں
ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، انہوں نے اپنے سٹاف کو ہدایت کی کہ شہر میں امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ایمانداری کے ساتھ کام کریں، انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت جرائم پیشہ عناصر کو شہریوں کا امن و سکون برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
یاد رہےکہ اس سے قبل سید شہزاد وسیم بخاری سی پی او راولپنڈی کے عہدے پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں، انہوں نے راولپنڈی میں جرائم پیشہ بالخصوص قبضہ مافیا کیخلاف آپریشنز کئے، غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز جن میں بلیو ورلڈ قابل ذکر ہے کیخلاف بھی ایکشن لیا،
سید شہزاد ندیم بخاری نے راولپنڈی شہر میں کرائم کی شرح کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، امید کی جا رہی ہے کہ ان کے ڈی آئی جی /سی پی او آپریشنز تعیناتی سے وفاقی دارالحکومت میں بھی بہتری آئے گی گی۔