آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی جدوجہد رنگ لے آئی فیڈرل کے گریڈ ایک سے گریڈ پندرہ کے ملازمین کی اپگریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
فیڈرل کے تمام سرکاری ملازمین گریڈ ایک سے گریڈ پانچ دو گریڈ،گریڈ 6 سے 15 تک ایک گریڈ ترقی دے دی گئی ایل ڈی سی کو گریڈ 09 سے گریڈ 11 اور یو ڈی سی کو گریڈ 11 سے گریڈ 13 ترقی دے دی گئی گریڈ 16 کے ملازمین کو ایک انکریمنٹ دیا جا رہا ھے
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوا نے فیڈرل کے ملازمین کی اپگریڈیشن کرنے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن خان کانجو اور ایاز صادق صاحب کا شکریہ ادا کیا ھے اور سرکاری ملازمین کو پیغام دیا ھے اورمبارکباد دی ھے اور اس بات کا عزم کیا ھے جس طرح مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں تنخواہوں میں 40 فی صد، ایڈھاک الاونسس کا بنیادی تنخواہ میں ضم ہو نا، ھفتہ کی چھٹی کا بحال ھونا ،ٹائم اسکیل پروموشن، ھاوس ھائرنگ میں 44 فی صد اضافہ، اور گریڈ ایک سے 16 تک کی اپگریڈیشن جیسی کامیابی حاصل کی ھیں انشاءاللہ مستقبل میں بھی مشترکہ جدوجہد جاری رکھتے ھوئے باقی ماندہ حقوق بھی حاصل کریں گےآج چیف کوآرڈینیٹر اگیگا سے ایک ملاقات میں سیکرٹری خزانہ نے یقین دہانی کرائی ھے کہ اپگریڈیشن میں رہ جانے والی مراعات پر بھی غور کرتے ہوئے بہت جلد پیش رفت ھو گیدیگر پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا