۔اسلام آباد( سی این پی ) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر شہریوں سے دھوکا دہی اور فراڈ کا انکشاف ہوا ہے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سیل نے صدر اور سیکرٹری پاکستان آٹامک انرجی کمیشن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ کے مطابق ملزم فضل حسین اور سراج الخطیب نے سوسائٹی کے لے آوٹ پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں منتقل کرکے قمر زمان اور معضم علی ملک کو غیر قانونی فائدہ دیا ملزمان نے ایک کنال پلاٹ کو تقسیم کرکے چار حصہ بنائے جو سراسر سوسائٹی اور ار ڈی اے قوانین کی خلاف ہیں ملزم فضل حسین نے سوسائٹی کی اجازت کے بغیر زمین خریدی اور رقم بھی وصول کی زمین سوسائٹی کے نام کرنا تھی لیکن چار سال گزرنے کے بعد بھی سوسائٹی کے نام زمین نہ کروائی ملزمان کے خلاف قانونی کے مطابق کارروائی کا عمل شروع ہو چکا ہے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ دوران تفتیش مزید اہم شخصیات کے گردہ گھیرا تنگ ہو جاے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">