راکھی ساونت نے معافی مانگ لی

بھارتی ڈانسر و ماڈل راکھی ساونت نے بالی وڈ اداکارہ شیرلن چوپڑا کو بہن کہتے ہوئے ان سے معافی مانگ لی ۔راکھی اور شیرلن چوپڑا کی ویڈیوز بھارتی میڈیا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جارہی ہیں جس میں راکھی کا کہنا ہے جو کچھ شیرلن اور میرے درمیان ہوا اس پر میں ان سے معافی مانگتی ہوں۔

دوسری جانب ایک ویڈیو میں شیرلن کا کہنا تھا کہ میں راکھی سے کہتی ہوں عادل ٹھگ کیلئے جتنا پیار ان کے دل میں ہے وہ خود پر نچھاور کریں اور عادل کو لات ماردیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل راکھی ساونت کو بھارتی اداکارہ شیرلن چوپڑا کیس میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اس پر سنگین الزامات لگائے تھے۔