امتحانی پرچہ میں بے ہودہ، اسلامی اقدار کیخلاف سوال شامل کرنے پر کامسیٹس یونیورسٹی کے لیکچرار کیخلاف مقدمہ درج

وفاقی دارالحکومت میں کامسٹیس یونیورسٹی اسلام آباد کے لیکچرار کی جانب سے انگریزی کے امتحانی پرچہ میں اسلامی تعلیمات کے برعکس نہایت ہی لغواوراسلامی ومعاشرتی اقدارکے منافی فحش سوال شامل کرنے پرخلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کرنے کی درج جمع کروادی گئی۔درخواست گذار محمد الطاف نے اپنی درخواست میں کہاہے کہ وہ چک شہزاد کے رہائشی اور پاکستان نظریاتی پارٹی لائرزونگ کے چئیرمین ہیں ۔وہ سوموار کواپنے دفتر میں موجود تھے کہ کامسیٹئس یونیورسٹی کے پروفیسر خیر البشر کی جانب سے بنائے گئے انگریزی کے امتحانی پرچہ میں نہایت فحش اور اسلامی اقدار کے منافی سوال شامل کرنے پرسوشل میڈیا پر اسے تیزی کے ساتھ وائرل ہوتا دیکھ رہے تھے جس ہر انہیں بے حد دکھ ہواہے اورانکے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچی ہے اس لئے اس پروفیسر کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے سخت ترین سزا دی جائے جس نے طلبہ و طالبات کو دئیے گئے امتحانی پرچہ میں اخلاق باختہ اور نہایت کی فحش سوال شامل کرکے اسلامی تعلیمات کیخلاف حرکت کی ہے۔