اسلام آباد نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکسٹم نے بیرون ملک سے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونزسمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیاجبکہ انکے دو سہولت کار اے این ایف اور کسٹمز کے دو ملازمین فرارہوگئے ہیں۔ ملز مان کو عدالت پیش کر کے کسٹم نے چار روزہ ریمانڈ لے کر تحقیات شروع کردی گئی ہیں کلکٹرکسٹمزنوید الہی کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بیرون ملک سے قیمتی موبائل فون سیٹ اسلام آبادسمگل کئے جارہے ہیں۔جس پر انہوں نے اے سی فرہاد اللہ سپریڈنٹ عمران خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی کسٹم حکام نے دونوں ملزمان ملزمان محمد فیاض اورعمران طاہر کونیوانٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد کو گرفتار کرکے دو کروڑوں روپے مالیت کے دو سو موبائل فون سیٹ قبضہ مقد مہ درج کر لیا ملز مان کو عدالت پیش کر کے کسٹم نے چار روزہ ریمانڈ لے کر تحقیات شروع کردی گئی ۔
کسٹمز حکام کویہ بھی مخبری ہوئی کہ مذکورہ سمگلروں کے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کسٹمز اور اے این ایف میں سہولت کاربھی موجود ہیں جس پر کسٹمز حکام نے متعلقہ مقامات پر کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی تو کسٹمز کے ایک اہلکار سلیمان گل اور اے این ایف کا اہلکار محمد زوالفقارنے مکمل سہولت دیتے ہوئے چیکنگ کے تمام مراحل سے گذار کرائیرپورٹ کی بلڈنگ سے باہر مکمل محفوظ طریقے سے نکالنے کے کئے راہ ہموار کردی تھی اور ائیر پورٹ پر اب صرف موبائل فون سیٹ سمگلروں نے انہیں پک کرنے آئی کار نہیں سوار ہوکر رفو چکر ہو جانا تھا تو عین اسی لمحہ پہلے سے مکمل مانیٹرنگ کرنے والے اے سی فرید اللہ اور سپرنٹنڈنٹ عمران نفری کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں وہاں پہنچے اور انہوں نے دونوں ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جبکہ دونوں سہولت کار ملازمین فرار ہوگئے جنکی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔