متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان کی آمد سے دو ہفتے قبل ہی سپر مارکیٹس نے ضروری اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت دینےکا اعلان کردیا۔متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں مختلف قسم کی ڈیلز اور بڑے پیمانے پر رعایتیں پیش کی گئی ہیں۔
کھانے پینےکی اشیاء سمیت روز مرہ استعمال کی دیگر مصنوعات پر بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جاسکےگا۔خلیجی اخبار کے مطابق خریدار رمضان کے دوران 10 ہزار سے زائد اشیاء پر 75 فیصد تک کی چھوٹ سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔دوسری جانب مختلف کمپنیوں نے رمضان کے مہینے میں اشیاء کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنےکے لیے اسٹاک کی دستیابی کو 15 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔