اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت میں ایتھوبیا کا دورہ کرنے والے پاکستانی کاروباری وفد نے وہاں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی جہاں سے پاکستانی کاروباری کمیونٹی کیلئے ایک بہت بڑی خبر سامنے آئی ہے، اطلاعات کے مطابق ایتھوپیا کا خصوصی اقتصادی زون میں پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے، ایتھوپیا کے شہر شیگر سٹی میں منعقد تقریب میں میئر شیکر سٹی ٹیشوم اڈوگنا کا کہنا تھا کہ سپیشل اقتصادی زون میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو ٹیکس کی چھوٹ دی جائے گی ، ان کا کہنا تھا پاکستانی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے شیگر سٹی میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،ایتھوپیا اور پاکستان کے کاروباری ماحول میں مماثلت کارآمد ثابت ہوگی،تقریب میں پاکستان کے سفیر جمال بیکر عبداللہ بھی شریک ہوئے جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیگر ریجن میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں، اس خطے میں فارماسوٹیکل، ٹیکسٹائل، کیمیکل، زراعت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے جنرل سیکرٹری ظفر بختاوری کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا پانچویں نمبر سے افریقی براعظم کی پہلی معیشت بن جائے گا، ایتھوپین وزیراعظم کی پوری توجہ سیاسی مفاہمت کے بعد معیشت پر ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">