اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنےکی عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ سنا دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد عامرفاروق نے فیصلے میں حکم دیا کہ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی انڈرٹیکنگ ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں۔
عدالت نے کہا کہ عمران خان اپنی درخواست سیشن کورٹ میں دائرکریں، ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق بیان حلفی کو دیکھے۔ہائیکورٹ نے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
عدالت درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ عمران خان اپنی درخواست سیشن کورٹ میں دائر کریں، ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق بیان حلفی کو دیکھے۔توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے دلائل دیے۔
رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کیے جانے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔دورانِ سماعت عمران خان کے وکلاء خواجہ حارث، بیرسٹر گوہر، علی بخاری اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے عمران خان کی وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔