وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 2 بچیوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔خیبر پختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں 5 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ مختلف حادثات میں 44 افراد زخمی ہوئے ہیں، صوبے بھر میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ریکٹر سکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، آزاد کشمیر، کوہاٹ، صوابی اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور بلڈنگوں سے باہر آگئے۔
پنڈی بھٹیاں، گوجرانوالہ، صفدرآباد ، آزاد کشمیر کے علاقے باغ اور مضافات، مظفرآباد، بھلوال، شورکوٹ، بہاولنگر، قائدآباد، گجرات، ملتان، چناب نگر، فیصل آباد سانگلہ ہل، علی پورچٹھہ، کوٹ چھٹہ، بہاول پور، کرک، مالاکنڈ، شگر، احمد پور شرقیہ، اوچ شریف، پھول نگر، داٶد خیل، مریدکے، ایبٹ آباد، میاں چنوں، دینہ، جہلم ویلی، کلرکہار، میانوالی اور رحیم یار خان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بورے والا، کھوئی رٹہ، لیاقت پور، خانپور، صادق آباد ، کوٹسمابہ شیخ واہن، ضلع کرم، قصور، رینالہ خورد، کوٹ مومن، ہنگو اور اورکزئی، پیرمحل، جہانیاں، چشتیاں، عباسپور پونچھ ، ہنزہ، ننکانہ صاحب، خوشاب، جوہر آباد، ہڈالی، وادی سون، تھل، میرپور، اسلام گڑھ، ڈڈیال، جاتلاں، نکیال، بھمبر کوٹلی، پاکپتن، جھنگ، کوٹ رادھاکشن اور کہوٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اٹک، بھکر، حجرہ شاہ مقیم، ڈیرہ غازی خان، عارف والا، سرائے عالمگیر، کنگن پور، منچن آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پیرمحل، سوات، کروڑ لعل عیسن سمیت ملک کے بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔