غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں کشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیرکے غیر قانونی طورپر نظر بند چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی بھارت کے اترپردیش کی وارانسی سنٹرل جیل میں بھوک ہڑتال پر ہے۔
ترجمان اور حریت رہنما محمد عمیر نے بتایا کہ جیل میں علا ج معالجے کی سہولت کی عدم فراہمی کی وجہ سے انکی صحت تیزی سے تشویشناک حد تک گرگئی ہے۔
ترجمان نے عبدالصمد انقلابی کی گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ انہیں علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل نہیں کررہی ہے اور ان کی صحت کے بارے میں مکمل تفصیلات بھی فراہم نہیں کر رہے ہیں۔
محمد عمیر نے قابض انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر غیر قانونی نظربندی کے دوران جیل میں عبدالصمد انقلابی کے ساتھ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ دارانتظامیہ پر عائد ہو گی۔
واضح رہے ﭘﺮﻧﺴﭙﻞ ﮈﺳﭩﺮﮐﭧ ﺍﯾﻨﮉ ﺳﯿﺸﻦ ﺟﺞ ﮐﭙﻮﺍﺭﮦ نے گزشتہ ماہ 14 فروری 2023 کے دن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیشی کے دوران جیل انتظامیہ کو ہدایت دی تھی ﮐﮧ عبدالصمد انقلابیﮐﻮ ﻣﻌﻘﻮﻝ ﻃﺒﯽ ﺍﻣﺪﺍﺩ ﻓﺮﺍﮨﻢ کیا ﺟﺎﺋﮯ۔ عدالت نے کہا تھا کہ عبدالصمد انقلابی کو ﺍیک اچھے ہسپتال میں چیک اپ ﮐﯽ سخت ﺿﺮﻭﺭﺕ ہے۔ ﺍﺱ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﺍﺣﮑﺎﻣﺎﺕ ﺳﭙﺮﺍﻧﭩﻨﮉﻧﭧ ﺟﯿﻞ ﮐﻮ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﻌﻤﯿﻠﯽ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮨﺪﺍﯾﺖ بھی کی گئی تھی۔
ترجمان محمد عمیر نے اقوام عالم بالخصوص اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور علمبرداروں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ عبدالصمد انقلابی کی قیمتی جان بچائی جا سکے۔