پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کا انگلش کائونٹی وروکشائر کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے ، معاہدے کے مطابق حسن علی رواں سال کائونٹی چیمپئن شپ میں وروکشائر کی نمائندگی کرینگے، وروکشائر کائونٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فاسٹ بائولر حسن علی یکم اپریل کو کائونٹی کو جوائن کرلینگے، کائونٹی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر بتایا ہے کہ حسن علی وروکشائر کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے ساتھ ساتھ کائونٹی چیمپئن شپ کے اختتام تک دستیاب ہونگے، گزشتہ سال کائونٹی نے حسن علی کے ساتھ پہلے چار ماہ کیلئے معاہدہ کیا تھا ، حسن علی 2022 میں لنکاشائر کائونٹی کیلئے بھی کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے پچیس وکٹیں حاصل کی تھیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">