پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 14 اپریل سے شروع ہونے والی ہوم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے مکمل سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔شاہین آفریدی، جو آخری بار نومبر 2022 میں آئی سی سی مینز T20 ورلڈ کپ کے دوران بین الاقوامی ایکشن میں نظر آئے تھے، گھٹنے کی انجری سے کامیاب ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوںسکواڈز میں واپس آ گئے ہیں۔ شاہین آفریدی پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں تھے جہاں انہوں نے لاہور قلندرز کو فتح دلائی۔ انہوں نے بلے اور گیند دونوں کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،انہوں نے 168.35 کے اسٹرائیک ریٹ پر 133 رنز بنائے جبکہ 19 وکٹیں بھی حاصل کیں۔شاہین آفریدی کے علاوہ بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان اور حارث رئوف کی بھی شارجہ میں افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آرام کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ قومی ٹیم ان سٹارز کے بغیر افغانستان کیخلاف کھیلی جس کے باعث افغانستان نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی، جو پاکستان کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں اس کی پہلی دوطرفہ سیریز میں فتح ہے۔احسان اللہ، صائم ایوب اور زمان خان نے شارجہ میں سیریز کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کامیاب رہے۔ احسان اللہ بھی 50 اوور کے فارمیٹ میں پہلی مرتبہ کال اپ کے بعد ون ڈے ڈیبیو کے لیے لائن میں ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی سکواڈ: بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رئوف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود اور زمان خان
ون ڈے سکواڈ: بابر اعظم، شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رئوف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر۔ ریزرو: عباس آفریدی، ابرار احمد اور طیب طاہر
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">