سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف اینٹی کرپشن راولپنڈی تحقیقات شروع کر دی اس حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ڈپٹی کمشنر چکوال کو ایک خط لکھا ہے جس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے بھائی نجف حمید جو کہ پٹواری تھے ان کی ترقی کے حوالے سے ان کو کس طرح پٹواری سے ترقی د ے کر گرداور اور بنایا گیا اور جس کے بعد نائب تحصیلدار کا عہدہ دیا گیا اس دوران انہوں نے کتنی جائیدادیں بنائیں اور ان کی ترقی کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں
اس حوالے سے ایک ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جی بالکل ہم نے ڈپٹی کمشنر چکوال کو خط لکھا ہے اور اس کی انکوائری شروع کر دی ہے ان کا نمبر سو ہے اور اس حوالے سے ہم نے تمام تفصیلات مانگ لی ہیں
واضح رہے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی نائب تحصیلدار چکوال نجف حمید کو کمشنر آفس راولپنڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں چارج فوری طور پر چھوڑ کر کمشنر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی نائب تحصیلدار نجف حمید کو مس کنڈکٹ اور عوامی مفادات کے پیش نظر معطل کیا گیا تھا