اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات آنے تک پولیس اور ایف آئی اے کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعیدکی گرفتاری سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اورگرفتاری سے روکنےکی درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک مراد سعید کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔جسٹس ارباب محمد طاہر کا کہنا تھا کہ فریقین کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں، مناسب احکامات جاری کریں گے۔عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا اور آئندہ ہفتے تک مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مراد سعید کی گرفتاری سے روک دیا۔